مختلف تاجر تنظیموں کا اجلاس، اسموگ لاک ڈاؤن ختم کرنے کا مطالبہ

لاہور( بزنس ڈیسک) مختلف تاجر تنظیموں کا اجلاس، اسموگ لاک ڈاؤن ختم کرنے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں مختلف تاجر تنظیموں کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں شریک تاجر تنظیموں کے نمائندوں نے اسموگ لاک ڈاؤن فوری ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ تاجر راہنماؤں کا کہنا تھا کہ اسموگ لاک ڈاؤن کی وجہ سے کاروبار ٹھپ ہو چکے ہیں۔ کاروبار چلے گا تو ملکی معیشت مضبوط ہو گی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے اگر فوری طور پر مطالبہ منظور نہ ہوا تو 4 دسمبر کو آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button