گندم کی بہتر نگہداشت کے ذریعے بہتر پیداوار کا حصول کاشتکاری کےلئے ناگزیر ہے۔ریحان عالم اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت

سیمینار میں کاشتکاروں کی فلاح کےلئے شروع کئے جانے والے حکومتی منصوبہ جات کے بارے میں آگاہی دی گئی۔ گندم کے پیداواری مقابلے اور گندم زیادہ اگاؤ مہم کے تحت فری لیزر لینڈ لیولر اور ٹریکٹر فراھمی کے متعلق آگاہ کیا گیا

بہاولنگر ( طاہر کریم سے) محکمہ زراعت توسیع تحصیل بہاولنگر کی زیراہتمام جمشید میرج ہال ڈونگہ بونگہ میں سیمینار برائے فصل گندم کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ریحان عالم، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع بہاولنگر نے کاشتکاروں کی فلاح کےلئے شروع کئے جانے والے حکومتی منصوبہ جات کے بارے میں آگاہی دی۔ انہوں نے گندم کے پیداواری مقابلے اور گندم زیادہ اگاؤ مہم کے تحت فری لیزر لینڈ لیولر اور ٹریکٹر فراھمی کے متعلق آگاہ کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کاشتکاروں کی بہتری اسی میں ہے کہ ان سکیموں سے استفادہ کرتے ہوئے اپنی فی ایکڑ پیداوار کو بڑھایا کر اپنی آمدنی میں اضافہ کریں۔ محمد الیاس، سینیئر زراعت آفیسر ہارون آباد نے گندم کی پیداوار میں اضافے کےلئے ضروری امور خاص طور پر آبپاشی، جڑی بوٹیوں کے تدارک اور کھادوں کے متناسب اور متوازن استعمال پر سیر حاصل لیکچر دیا۔ محب الرسول زراعت آفیسر توسیع ڈونگہ بونگہ نے تیلدار اجناس کی پیداواری ٹیکنالوجی اور خوردنی تیل کے گھریلو پیمانے پر اگائے جانے کی اہمیت پر زور دیا۔ اس سیمینار میں 200 سے زائد کاشتکاروں نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button