محکمہ زراعت کا پولیس کے ہمراہ جعلی کھاد بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ۔ مالک کے خلاف مقدمہ درج

پنڈی بھٹیاں(بیورو رپورٹ) محکمہ زراعت کے افسران اور مقامی پولیس کا جعلی کھاد بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت محمد یوسف نے اپنی ٹیم اور پولیس کے ہمراہ پنڈی بھٹیاں کے محلہ عثمان غنی بند روڈ پر واقع جعلی کھاد بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مارا ہے۔ پولیس نے کھاد،کیمیکلز،کھاد والی بوریاں مشینری اور دیگر سامان قبضہ میں لے لے کر مالک کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ چھاپہ مار ٹیم کے آنے سے قبل فیکٹری مالک ملزم محمد ارشد فرار ہو گیا پولیس نےفیکٹری کو سیل کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا