سیلاب زدگان کی مدد میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ سب سے آگے، سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے منفرد خیمہ بستی کا قیام۔

“الکریم خیمہ بستی” میں بچوں کے لیے سکول ، پلے لینڈ، مسجد، میڈیکل کیمپ، تین وقت کے کھانے ، خشک راشن اور رہائشی خیموں کا بندوست کیا گیا ہے۔ سماجی حلقوں کی جانب سے مرکزی مسلم لیگ کی اس کاوش کو سراہا جا رہا ہے۔

بہاولنگر (سیف الرحمن کلوکا سے) سیلاب زدگان کی مدد میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ سب سے آگے، سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے خیمہ بستی کا قیام۔ “الکریم خیمہ بستی” میں بچوں کے لیے سکول ، پلے لینڈ، مسجد، میڈیکل کیمپ، تین وقت کے کھانے ، خشک راشن اور رہائشی خیموں کا بندوست کیا گیا ہے۔ سماجی حلقوں کی جانب سے مرکزی مسلم لیگ کی اس کاوش کو سراہا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سیلاب زدگان کے لئے سب سے زیادہ عملی طور پر متحرک سیاسی جماعت پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے شعبہ خدمت خلق کی جانب سے دریائے ستلج کے بھکاں پتن پل کے قریب سیلاب متاثرین کے لیے منفرد خیمہ بستی قائم کی گئی ہے جس میں سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے رہائشی خیموں میں تین وقت کے پکے ہوئے کھانے، خشک راشن ، بچوں کے لیے مددگار سکول ، میڈیکل کیمپ ، کیمپ میں رہائش پذیر افراد کے لیے مسجد بنائی گئی ہے۔ اس کیمپ کی سب سے منفرد خوبی یہ ہے کہ یہاں سیلاب متاثرین بچوں کے لیے پلے لینڈ بنایا گیا ہے۔ یہ خیمہ بستی تعلیم، علاج، رہائش اور تفریح کو یکجا کر کے سیلاب متاثرین کے لیے امید کی نئی کرن ثابت ہو رہی ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر میاں ندیم ارشد صاحب نے خیمہ بستی کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر بہاولنگر نے پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی اس کاوش کو سراہا اور اچھے انتظامات کی تعریف کی۔ کیمپ کے قیام کی افتتاحی تقریب میں حافظ امیر حمزہ رافع، جنرل سیکرٹری پاکستان مرکزی مسلم لیگ بہاول نگر اور انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی کے صدر ملک عابد محمود خلجی صاحب نے بھی شرکت کی۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے ضلعی جنرل سیکرٹری حافظ امیر حمزہ رافع نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ متاثرین کی مکمل بحالی تک خدمت کا یہ سفر بھرپور طریقے سے جاری رکھے گی۔ سیلاب زدگان اور سماجی حلقوں کی جانب سے پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے بہترین انتظامات سے مزین کیمپ کے قیام کو سراہا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button