پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سرگرمیاں جاری، کمشنر بہاولپور اور ڈپٹی کمشنر بہاولنگر اور دیگر انتظامی افسران کی امدادی کیمپ میں آمد۔ متاثرین میں کھانا تقسیم کیا گیا اور مریضوں کو ادویات فراہم کی گئیں

پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے رہنماؤں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اور ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا۔
بہاولنگر (سیف الرحمن کلوکا سے) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سرگرمیاں جاری، کمشنر بہاولپور اور ڈپٹی کمشنر بہاولنگر اور دیگر انتظامی افسران کی امدادی کیمپ میں آمد۔ متاثرین میں کھانا تقسیم کیا گیا اور مریضوں کو ادویات فراہم کی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق دریائے ستلج پر بھارتی آبی جارحیت کے باعث بہاولنگر کے اطراف میں ہزاروں افراد سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔ متاثرہ عوام کی فوری بحالی اور مدد کے سلسلے میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ ضلع بہاولنگر کے زیرِ اہتمام بھوکاں پتن پر امدادی کیمپ لگایا گیا، جہاں متاثرین میں راشن اور کھانے کی تقسیم کی گئی۔ مسلم یوتھ لیگ کے زیرِ اہتمام میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں مریضوں کو مفت علاج اور ادویات فراہم کی گئیں۔ اس موقع پر بچوں کے لیے خصوصی گفٹ پیک بھی تقسیم کیے گئے۔
امدادی سرگرمیوں میں اے ڈی سی جی ظہور حسین، اسسٹنٹ کمشنر میاں ندیم ارشد، ڈپٹی کمشنر ذوالفقار بھون اور کمشنر بہاولپور نے بھی خصوصی شرکت کی اور متاثرہ خاندانوں میں کھانے تقسیم کیے۔
پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے رہنماؤں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اور ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا۔