ایجوکیشن اتھارٹی میں کرپشن مافیا کی شامت، سی ای او ایجوکیشن بہاولنگر کا ایک اور دبنگ ایکشن۔ نیب کے سابق ملزم کلرک کی معطلی میں تین ماہ کی توسیع

معطل کلرک انتہائی با اثر اور ایجوکیشن و اکاؤنٹس آفس کے مشہور نیب مقدمہ میں نیب کی تحویل میں رہ چکے ہیں۔
بہاولنگر (سیف الرحمن کلوکا سے) ایجوکیشن اتھارٹی میں کرپشن مافیا کی شامت، سی ای او ایجوکیشن بہاولنگر کا ایک اور دبنگ ایکشن۔ نیب کے سابق ملزم کلرک کی معطلی میں تین ماہ کی توسیع۔ تفصیلات کے مطابق سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی بہاولنگر ڈاکٹر عطاء محمد نے چارج سنبھالنے کے بعد کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی کا اعلان کیا تھا۔ اس پر دھواں دھار طریقے سے عمل درآمد بھی شروع کر رکھا ہے۔ کرپشن کے الزامات کے تحت معطل شدہ کلرک طاہر شہزاد کی معطلی میں تین ماہ کی توسیع کر دی ہے۔ واضح رہے کہ مذکورہ کلرک انتہائی با اثر اور ایجوکیشن و اکاؤنٹس آفس کے مشہور نیب مقدمہ میں نیب کی تحویل میں رہ چکے ہیں۔