مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بن کر جانبحق

جانبحق ہونے والے ڈاکوؤں کی شناخت ندیم ولد گوہر اور اختر ولد نذیر کے نام سے ہوئی۔ ملزم اختر ریکارڈ یافتہ ہے دونوں ملزمان عارف والا کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔
سیالکوٹ (ندیم شیخ سے) مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بن کر جانبحق۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک ہو گئے۔ مقابلہ تھانہ صدر کے علاقہ ملوکے کے قریب پیش آیا۔ ڈاکو ناکہ لگا کر راہ گیروں کو لوٹ رہے تھے کہ پولیس موقع پہنچ گئی۔ پولیس کو دیکھتے ہی ڈاکوؤں نے پولیس پر سیدھی فائرنگ کر دی۔ دو ڈاکو اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے شدید زخمی ہو گئے جو زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہلاک ہو گئے۔ ڈاکوؤں کا ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ جانبحق ہونے والے ڈاکوؤں کی شناخت ندیم ولد گوہر اور اختر ولد نذیر کے نام سے ہوئی۔ ملزم اختر ریکارڈ یافتہ ہے دونوں ملزمان عارف والا کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کا کہنا ہے کہ جلد ہی بھاگنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا جائے گا۔