ڈکیتی و راہزنی کی مختلف وارداتوں میں ملوث ڈکیت گینگ سرغنہ سمیت گرفتار، بھاری مقدار میں مال مسروقہ برآمد

جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے تک کریک ڈاؤن جاری رہے گا، عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے، ڈی پی او بہاولنگر۔

چشتیاں (بیورو رپورٹ) سٹی بی ڈویژن چشتیاں پولیس کی کاروائی، 4 رکنی خطرناک ڈکیت گینگ سرغنہ سمیت گرفتار کر لیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق سٹی بی ڈویژن چشتیاں پولیس نے ڈکیتی و راہزنی کی مختلف وارداتوں میں ملوث خطرناک ڈکیت گینگ کے 4 ملزمان کو سرغنہ سمیت گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان راہزنی، مویشی چوری جیسی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے۔ ملزمان کے قبضہ سے 14 لاکھ 50 ہزار روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ جس میں موٹر سائیکلیں, مال مویشی، موبائل فونز اور نقدی بھی برآمد کر لیا گیا۔ پولیس نے ملزمان سے وارداتوں کے دوران استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ بھی برآمد کر لیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر حافظ کامران اصغر کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے تک کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔ عوام کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button