ڈویژنل انڈر 16 فٹبال چیمپئن شپ کے لیے ٹرائل کا آغاز، کیا جائے گا ہر تحصیل سے 18 بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب

ڈپٹی کمشنرنارووال کی جانب سے اس پروگرام کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنانے کی بابت تمام تر انتظامات کے حوالے سے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت صادر کر دی گئی ہیں۔

ظفروال (تحصیل رپورٹر).ضلع نارووال میں ڈویژنل فٹبال چیمپئن شپ کیلئے منعقد کیے جانے والے انڈر 16فٹبال ٹرائلز کا آغاز کردیا گیا ہے،اس سلسلہ کے پہلے مرحلے میں گورنمنٹ ہائی سکول ظفروال میں انڈر 16 فٹبال ٹرائلز جاری ہیں،ان ٹرائلز میں نو عمر فٹبالرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی رہی ہے جو کہ بہت خوش آئند بات ہے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر ظفروال میڈم شبانہ نذیر میکن کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر نارووال سید حسن رضا کی خصوصی ہدایات کے مطابق فٹبال ٹرائلز کے کامیاب انعقاد کے حوالے سے انتظامیہ اپنے تمام تر وسائل اور توانائیاں بروئے کار لائے گی۔واضح رہے کی ضلعی سطح پرمنعقدہ کیےجانے والےانڈر 16 فٹ بال ٹرائلزکے تحت تحصیل کی سطح پرٹرائلز کا سلسلہ 15تا16جنوری کو نارووال پبلک سکول نارووال،گورنمنٹ ہائی سکول ظفروال اورگورنمنٹ ہائی سکول شکرگڑھ میں جاری رھے گا اور انٹرتحصیل مقابلہ جات 17اور18جنوری کوہوں گے،جبکہ انٹرتحصیل مقابلہ جات نارووال میں منعقد کے جائیں گے،اس پروگرام کے تحت پہلے مرحلے میں تحصیل کی سطح پر 16 سال سے کم عمر کے پلئیرز کے ٹرائلز لیے جائیں گے،اور ان ٹرائلز کے نتیجے میں ہر تحصیل سے 18 بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا،دوسرے مرحلے میں ضلع نارووال کی تینوں تحصیلوں سے منتخب کردہ پلئیرز پر مشتمل ٹیموں کے مابین مقابلے کروائے جائیں گے اور ان مقابلہ جات میں بہتر کھیل پیش کرنے والے کھلاڑیوں پر مشتمل ضلع نارووال کی ایک ٹیم منتخب کی جائے گی،جو بعد میں ڈویژن کی سطح پر ہونے والے مقابلوں میں حصہ لے گی۔ڈپٹی کمشنرنارووال کی جانب سے اس پروگرام کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنانے کی بابت تمام تر انتظامات کے حوالے سے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت صادر کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button