تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں روزانہ سینکڑوں مریض خوار، میڈیسن نایاب، عوام کا ڈی سی او سے نوٹس لینے کا مطالبہ

اہلیان علاقہ کا کہنا ہے کہ موجودہ وقت میں انسولین مریضوں کی اہم ترین ضرورت ہے نہ ہونے کی وجہ سے مریض مشکلات کا شکار ہیں اور پنجاب حکومت کی مفت ادویات کا اعلان بے وقعت ثابت ہو رہا ہے
ظفروال ( تحصیل رپورٹر) THQ میں نادار مریض خوار ہونے لگے ۔ اہلیان علاقہ کا DC نارووال سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔ تفصیلات کے مطابق ٹی ایچ کیو ظفروال علاقے بھر میں واحد ہسپتال ہے جس میں روزانہ کی بنیاد پر سینکٹروں مریض علاج معالجہ کیلیے رجوع کرتے ہیں مگر گزشتہ کئی ہفتوں سے شوگر کے مریضوں کی اہم ترین دوا انسولین ندارد ہے ۔ مستحق اور نادار مریض بھی خوار ہو رہے ہیں ۔ اہلیان علاقہ کا کہنا ہے کہ موجودہ وقت میں انسولین مریضوں کی اہم ترین ضرورت ہے نہ ہونے کی وجہ سے مریض مشکلات کا شکار ہیں اور پنجاب حکومت کی مفت ادویات کا اعلان بے وقعت ثابت ہو رہا ہے ٹی ایچ کیو سے نامراد لوٹنے والے مریضوں نے وزیر صحت پنجاب ،ایم پی اے احمد اقبال اور ڈی سی نارووال سے اس صورت حال کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔