سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں تقرروتبادلے۔ تین اضلاع کے سی ای اوز تبدیل کر دئیے گئے

پنجاب بھر میں ایجوکیشن اتھارٹیز میں میرٹ پر سی ای اوز کی تعیناتی چند ہفتے پہلے کی گئی تھی
لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں تقرروتبادلے۔ سی ای او گجرات کامران عزیز خان کو تبدیل کرکے سی ای او پاکپتن تعینات کردیا گیا۔ سی ای او پاکپتن عتیق الرحمن کو تبدیل کرکے سی ای او گجرات تعینات کردیا گیا۔ سی ای او رحیم یار خان فیاض احمد کو سی ای او خانیوال تعینات کردیا گیا۔ واضح رہے کہ پنجاب بھر میں ایجوکیشن اتھارٹیز میں میرٹ پر سی ای اوز کی تعیناتی چند ہفتے پہلے کی گئی تھی۔ جبکہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کی تعیناتی کے لیے ٹیسٹ و انٹرویوز ہو چکے ہیں اور جلد ہی ان افسران کی تعیناتی متوقع ہے۔