صحافی برادری عوام کے مسائل اجاگر کرنے میں ہمیشہ آگے رہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر

جلد ٹریفک سے متعلق شکایات ختم ہوجائیں گی اور ڈیرہ پولیس کو تمام افسران کو چوری،ڈکیتی سمیت دیگر جرائم کیخلاف خصوصی حکمت عملی اپنانے کی ہدایت کی ہے۔ ڈی پی او صاحبزادہ سجاد احمد
ڈیرہ اسماعیل خان(نیوز ڈیسک) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سجاد احمد صاحبزادہ نے کہا ہے کہ سٹریٹ کرائم کو کنٹرول کرنے اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف گھیرا تنگ کریں گے۔ پولیس اپنے معمول کے مطابق عوام الناس کو درپیش مسائل کے حل کیلئے فوری اقدامات کر رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اعجاز شہید پولیس لائن میں صدر ڈیرہ پریس کلب یاسین قریشی کی قیادت میں وفد کی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سجاد احمد صاحبزادہ سے ملاقات ہوئی اور انہیں ڈیرہ کے ٹریفک سمیت دیگر مسائل سے آگاہ کیا اور انکے حل کیلئے اپنی تجاویز بھی دی ان سے ڈیرہ کے مسائل پر بات چیت کی گئی اس موقع پر ڈی پی او سجاد احمد صاحبزادہ کہنا تھا کہ صحافی برادری عوام کے مسائل اجاگر کرنے میں ہمیشہ ہراول رہی جو قابل تحسین ہے،سجاد احمد صاحبزادہ سجاد احمد صاحبزادہ کا کہنا تھا کہ ٹریفک میں کافی حد تک میری ٹیم نے کام کرلیا ہے جلد ٹریفک سے متعلق شکایات ختم ہوجائیں گی اور ڈیرہ پولیس کو تمام افسران کو چوری،ڈکیتی سمیت دیگر جرائم کیخلاف خصوصی حکمت عملی اپنانے کی ہدایت کی ہے۔