ریسکیو کمیونٹی سنٹر ملانوالہ پتوکی کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔

ریسکیو 1122 کی کارگردگی قابلِ تعریف ہے علاقے میں ایمرجنسی سروس کے باقاعدہ آغاز سے لوگوں کو بروقت ایمرجنسی سروسز مہیا ہو سکیں گی۔ رانا سکندر حیات
پتوکی (محمد اشرف طاہر سے) ریسکیو کمیونٹی سنٹر ملانوالہ پتوکی کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔ اس مناسبت سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات خان‛ایم این اے رانا محمد حیات خان ایم پی اے محمود انور چوہدری ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر قصور ڈاکٹر نئیر عالم خان ایمرجنسی آفیسر عدیل اسلم نے کمیونٹی ریسکیو اسٹیشن ملانوالہ پتوکی کا باقاعدہ افتتاح فیتہ کاٹ کر کیا اس موقع پر ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر چونیاں میڈم رابعہ خلیل اسٹیشن انچارج پتوکی شبیر احمد سمیت ریسکیو اہلکاروں ریسکیو وولینٹیرز اور سول سوسائٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر کمیونٹی ریسکیو اسٹیشن ملانوالہ (پتوکی) میں ایمبولینسز فراہم کردی گئی۔تقریب کے مہمان خصوصی نے افتتاحی تختی کی نقاب کشائی کی اور پاکستان کی سلامتی و ترقی کے لئے خصوصی دعا کی ان کا کہنا تھا کہ ریسکیو 1122 کی کارگردگی قابلِ تعریف ہے علاقے میں ایمرجنسی سروس کے باقاعدہ آغاز سے لوگوں کو بروقت ایمرجنسی سروسز مہیا ہو سکیں گی بعدازاں مہمانانِ خصوصی نے ریسکیو ٹیم کی عملی مہارتوں کا معائنہ بھی کیا۔