تعلیم عام کرنے کا مشن۔ صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے پھول نگر میں دانش سکول کی بلڈنگ کا افتتاح کر دیا۔

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا یہ مشن ہے کہ تعلیم کو عام کیا جائے تاکہ اس سے ہر کوئی فائدہ اٹھا سکے۔ اگر ہمیں دنیا میں ترقی کرنی ہے تو اس کے لیے تعلیم بنیادی ضرورت ہے۔ پورے پنجاب کے اندر تعلیم پر کہیں پر بھی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا۔
پتوکی (محمد اشرف طاہر سے) صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی پھول نگر آمد۔ گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1 میں دو دانش سکولز کی بلڈنگز کا افتتاح کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات خان کے ہمراہ پاکستان مسلم لیگ کے سینیئر رہنما اور ایم این اے رانا محمد حیات خان نے گورنمنٹ ہائی سکول نمبر ایک پھول نگر میں دو دانش سکولز کی بلڈنگز کا افتتاح کر دیا۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے ویژن پر عمل درآمد کرتے ہوئے پورے پنجاب میں تعلیم عام کی جائے گی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا محمد حیات خان کا کہنا تھا گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین کی بچیوں کے لیے فری ٹرانسپورٹ کا انتظام کیا گیا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا سکندر حیات کا کہنا تھا تعلیم سب کا بنیادی حق ہے اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا یہ مشن ہے کہ تعلیم کو عام کیا جائے تاکہ اس سے ہر کوئی فائدہ اٹھا سکے۔ اگر ہمیں دنیا میں ترقی کرنی ہے تو اس کے لیے تعلیم بنیادی ضرورت ہے۔ پورے پنجاب کے اندر تعلیم پر کہیں پر بھی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا۔ ہمارا مشن ہے کہ اچھی معیاری تعلیم سب کے لیے ہو۔ پوری تحصیل میںں کھیلوں کے میدان آباد کیے جارہے ہیں۔ ہم اپنی عوام سے کئیے ہوئے تمام وعدے پورے کر رہے ہیں۔ موجودہ حکومت نے پورے پنجاب میں ریکارڈ ترقیاتی کام کیے ہیں۔