تیز رفتار بس نے نوجوان کو کچل دیا، ورثاء کا احتجاج، مظاہرین نے بس کو آگ لگا دی

نوجوان کی شناخت رضوان ولد غلام نبی کے نام سے ہوئی۔ ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کہ ڈیڈ باڈی کو تحویل میں لینے کے بعد لواحقین کے حوالے کر دیا۔

شکرگڑھ ( نمائندہ خصوصی) ظفروال روڈ پر تیز رفتار بس نے نوجوان کو کچل دیا۔ حادثہ میں نوجوان موقع پر جانبحق ہو گیا۔ حادثہ کے بعد لوگوں کا احتجاج، مشعل مظاہرین نے بس کو آگ لگا دی پولیس مشتعل مظاہرین کو کنٹرول کرنے میں ناکام ۔بس جل کر خاکستر، مظاہرین نے ظفروال روڈ ٹریفک کے لیے بند کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شکر گڑھ ظفروال روڈ پر تیر رفتار بس نے موٹر سائیکل سوار نوجوان کو کچل دیا نوجواں موقع پر جابحق ہو گیا ۔نوجوان کی شناخت رضوان ولد غلام نبی کے نام سے ہوئی ہے، جوکہ گاؤں اموال کا رہائشی تھا۔ ریسکیو 1122نے موقع پر پہنچ کہ ڈیڈ باڈی کو تحویل میں لینے کے بعد لواحقین کے حوالے کر دیا۔حادثہ کے بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ لواحقین نے گاڑی کی توڑ پھوڑ کرکے مشتعل ہجوم نے آگ لگا کر بس کو جلا دیا ۔ مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے ظفروال شکر گڑھ روڈ کو بند کر دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button