با اثر افراد نے اپنی ہی عدالت لگا لی چوری کا الزام لگا کر نوجوان پر بدترین تشدد وڈیو منظر عام پر انے کے بعدپولیس نے اٹھ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

جہانیاں(نیوز ڈیسک) با اثر افراد نے اپنی ہی عدالت لگا لی چوری کا الزام لگا کر نوجوان پر بدترین تشدد وڈیو منظر عام پر انے کے بعدپولیس نے اٹھ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے تفصیلات کے مطابق جہانیاں کے نواحی گاؤں چک نمبر 103دس ار میں با اثر افراد نے اپنی ہی عدالت لگا لی۔چوری کا الزام لگا کر نوجوان افضل پر بد ترین تشدد کیا گیا۔تشدد کی وڈیو منظر عام پر اگئی۔وڈیو سامنے انے پر پولیس نے متاثرہ شخص کی مدعیت میں 3نامزد اور5نا معلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔متاثرہ نوجوان کا کہنا ہے کہ خالد اور عبدالحق نے اس پر چوری کا الزام لگایا اور ڈیرے پر لے گئے اور ساتھیوں سے مل کر بدترین تشدد کرتے رہے اور وڈیو بھی بناتے رہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button