چوروں اور لٹیروں کے خلاف گھیرا تنگ، جرائم پیشہ عناصر اب سلاخوں کے پیچھے ہوں گے

کشمیری محلہ میں منشیات فروش سلیم سے 1500 گرام چرس جبکہ علی شیر سے رپیٹر برآمد، مقدمہ درج، ملزمان پابند سلاسل۔

تھانہ صفدرآباد(نیوز ڈیسک) پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا ہے۔ تھانہ صفدر آباد پولیس نے دبنگ کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش کو گرفتارکر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صفدرآباد میاں نوید اشرف نے چارج سنبھالتے ہی ڈی پی او شیخوپورہ بلال ظفر شیخ ڈی ایس پی سرکل صفدرآباد خالد حسین تارڑ کی خصوصی ہدایت پر منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رلھنے والے جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے کشمیری محلہ صفدرآباد منشیات فروش محمد سیلم سے 1500گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا، جبکہ علی شیر سے رپیٹر رائفل برآمد کرکے اس کیخلاف بھی مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کردیا ہے۔ایس ایچ او تھانہ صفدرآباد میاں نوید اشرف نے میڈیا کو بتایا میرے علاقہ میں منشیات فروشوں چوروں اور ڈکیتوں کی کوئی جگہ نہیں ان کیخلاف روزانہ کی بنیاد پر آپریشن شروع کردیا ہے۔ جرائم پیشہ افراد اب سلاخوں کے پیچھے ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button