ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر سمیرا ربانی کی زیر صدرت اجلاس کا انعقاد۔ پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کے حوالہ سے مختلف ترقیاتی سکیموں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا

اجلاس میں بتایا گیا کہ اربن یونٹ لاہور کے تحت ماحولیاتی آلودگی کو مانیٹر کرنے کے لئے بہاول پور سٹی ایریا میں 15 مقامات پر ائیر کوالٹی سنسر نصب کئے جائیں گے۔

بہاول پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر سمیرا ربانی کی زیر صدارت منعقد ہ اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے انیشی ایٹو پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کے تحت مختلف ترقیاتی سکیموں پر کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں اربن یونٹ لاہور کے ڈپٹی ٹیم لیڈر، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ، محکمہ ماحولیات اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران شریک ہوئے۔ اس موقع پر سی ایم پنجاب ایس جی ڈیز کے تحت ترقیاتی سکیموں بارے پراجیکٹ آفیسر آئی ٹی ماحولیات اربن یونٹ لاہورنے بریفنگ دی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ اربن یونٹ لاہور کے تحت ماحولیاتی آلودگی کو مانیٹر کرنے کے لئے بہاول پور سٹی ایریا میں 15 مقامات پر ائیر کوالٹی سنسر نصب کئے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button