کھیلوں کی دنیا میں بڑھتا اثر و رسوخ، تنقید کے باوجود سعودی عرب فٹبال ورلڈ کپ 2035 کی میزبانی حاصل کرنے میں کامیاب

سوال یہ ہے کہ فٹبال ورلڈکپ کا سعودی عرب میں انعقاد اس عرب ملک کی عالمی سطح پر شہرت بدل دے گا یا پھر یہاں معاشرتی تبدیلی کا باعثِ بنےگا؟
اسلام آباد(نیوز ڈیسکـ) فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کی جانب سے تصدیق کر دی گئی ہے کہ 2034 کا فٹبال ورلڈ کپ سعودی عرب میں منعقد ہو گا۔تفصیلات کے مطابق فیفا کی جانب سے 2034 کے عالمی کپ کے میزبانی کے لیے سعودی عرب کی تصدیق شاید اب تک اس تنظیم کی جانب سے اٹھائے جانے والے سب سے متنازع فیصلوں میں سے ایک ہے۔ اس کی وجہ سعودی عرب میں انسانی حقوق پر اٹھنے والے سوالات ہیں۔اگرچہ بہت سے ناقد سعودی عرب کو فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی دینے کی وجہ سے خائف ہوں گے، اس فیصلے پر زیادہ لوگوں کو حیرانی نہیں ہو گی کیوںکہ فٹبال میں سعودی عرب کی جانب سے کی جانے والی سرمایہ کاری اور اس سے حاصل ہونے والا اثرورسوخ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے۔سوال یہ ہے کہ فٹبال ورلڈکپ کا سعودی عرب میں انعقاد اس عرب ملک کی عالمی سطح پر شہرت بدل دے گا یا پھر یہاں معاشرتی تبدیلی کا باعثِ بنےگا۔