ڈکیتی کی دو وارداتوں میں 35 لاکھ 83 ہزار روپے نقدی، ساڑھے چھ تولہ سونا لوٹ گیا۔ مقدمات درج

ڈکیتی کی دو وارداتوں میں 35 لاکھ 83 ہزار روپے نقدی، ساڑھے چھ تولہ سونا لوٹ گیا۔ مقدمات درج

بہاولنگر ( طاہر کریم سے) ڈکیتی کی 2 وارداتوں میں 35 لاکھ 83 ہزار روپے نقد، ساڑھے 6 تولہ سونا لوٹ لیا گیا پہلی واردات تھانہ اے ڈویژن کی حدود دین پور شریف میں ہوئی 3 مسلح ڈاکو شہری حافظ احمد رضا کے گھر سے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 35 لاکھ روپے نقدی اور 5 تولہ سونا لوٹ کر لے گئے جبکہ دوسری واردات تھانہ صدر کی حدود نیو لاری اڈا پر ہوئی4 کار سوار مسلح ڈاکو میاں بیوی سے 83 ہزار روپے نقدی اور 1.5 تولہ سونا لوٹ کر لے گئے مزاحمت پر ڈاکوؤں نے میاں بیوی کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا محمد منشاء بکریوں کا بیوپاری ہے اپنے عزیزوں سے مل کر واپس آیا تھا پولیس نے مقدمات درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button