بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 2025-26 کی گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی۔ امیدواران کی طرف سے ووٹرز کے اعزاز میں مقامی ریسٹورنٹ میں ظہرانہ کا اہتمام کیا گیا

ظہرانے میں بار ایسوسی ایشن سے تعلق رکھنے والے وکلا کی بڑی تعداد، شہریوں اور صحافیوں نے شرکت کی۔

لیاقت پور (ابوہریرہ علوی سے) بار ایسوسی ایشن لیاقت پور کے سالانہ انتخابات 2025-26 کی گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی.اسد نواز خان چانڈیہ گروپ کے امیدواران کی طرف سے ووٹرز کے اعزاز میں مقامی ریسٹورنٹ میں ظہرانہ کا اہتمام کیا گیا۔ امیدوار صدر اسد نواز خان چانڈیہ، امیدوار نائب صدر چوہدری جاوید حسین سندھو، امیدوار جنرل سیکرٹری عباس رسول گجر، امیدوار جوائنٹ سیکرٹری جام شاہد سانگلہ، امیدوار فنانس سیکرٹری محمد علی رحمانی، جنرل سیکرٹری بار ثمین علی سدھو، بلامقابلہ کامیاب لائبریری سیکرٹری اکرام اللہ وڑائچ، قربان خان بلوچ، جام محمد اعظم انڑ، رئیس جلیل احمد، علی انوار وڑائچ، لطیف پیرزادہ، رانا تنویر احمد خان، حافظ کاشف، ملک محمد اشرف نائچ، ملک منصور احمد سولنگی ایڈووکیٹس نے ظہرانے سے اظہار خیال کیا۔ ظہرانے میں بار ایسوسی ایشن لیاقت پور سے تعلق رکھنے والے وکلا کی بڑی تعداد، شہریوں اور صحافیوں نے شرکت کی اور امیدواروں کو الیکشن میں اپنی مکمل سپورٹ اور ووٹ کا یقین دلایا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button