شہر کے لئے ہم اس سال ڈبل ڈیکر بسیں لا رہے ہیں، شرجیل انعام میمن کا بڑا اعلان

کراچی میں امن و امان کی صورتحال بہت بہتر ہے، لیکن ایشوز ہیں۔
کراچی (ویب ڈیسک ) شہر کے لئے ہم اس سال ڈبل ڈیکر بسیں لا رہے ہیں، شرجیل انعام میمن کا بڑا اعلان۔ کوشش ہوگی کہ شاہراہ فیصل پر اس سال ڈبل ڈیکر بسیں چلا سکیں۔ کراچی میں امن و امان کی صورتحال بہت بہتر ہے، لیکن ایشوز ہیں۔ پہلے دس دس روز ہڑتالیں ہوتی تھیں، کام بند ہوتا تھا۔ اب ایسی صورتحال نہیں، اب ہم سرمایہ کاری کے لئے محفوظ ملک ہیں۔