وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ڈی ایس پی کی کھلی کچہری، عوام کی شکایات کے حل کے لئے فوری احکامات

کھلی کچہریوں کا مقصد پولیس اور عوام میں تعاون اور رابطے کو مستحکم کرنا، لوگوں کی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر سننا اور ان کا مناسب فوری حل، بروقت کاروائی، جلد از جلد انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنا اور انصاف کی فوری فراہمی کو عوام الناس کے گھر کی دہلیز پر پہنچا کر ان کی داد رسی کرنا ہے۔

صفدر آباد(نیوز ڈیسک) ڈی ایس سرکل خالد حسین تارڑ کی تھانہ صفدرآباد میں کھلی کچہری منقعد ڈی ایس پی نے عوام الناس کے مسائل سن کر فوری حل کرنے کے احکامات جاری کئے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ویژن انصاف عوام الناس کی دہلیز پرکی روشنی میں ڈی پی اوشیخوپورہ کی جانب سے کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری ہے۔اس سلسلہ میں ایس ڈی پی او سرکل صفدرآباد خالد حسین تارڑ نے تھانہ صفدرآباد میں کھلی کچہری لگا کر عوام کی شکایات کو ترجیح بنیادوں پر سن کر حل کیا۔ ان میں سے کچھ شکایات کے فوری حل کے لیے متعلقہ پولیس افسران کوبھی احکامات جاری کیے۔ڈی ایس پی خالد حسین تارڑ نے کہا کہ شیخوپورہ پولیس کی جانب سے عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لیے تمام وسائل کو برؤئے کار لایا جارہا ہے۔لوگSIPSتھانہ جات میں جدید سروسیز سے مستفید ہو رہے ہیں۔عوام کے لیے میرے سمیت تمام پولیس افسران کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔کھلی کچہریوں کا مقصد پولیس اور عوام میں تعاون اور رابطے کو مستحکم کر نا،لوگوں کی شکایات کوترجیح بنیادوں پر سننااور ان کا مناسب فوری حل،بر وقت کاروائی، جلد از جلد انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنااور انصاف کی فوری فراہمی کو عوام والناس کے گھر کی دہلیزپرپہنچاکر ان کی داد رسی کر نا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button