ڈپٹی ڈائریکٹر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا اچانک دوراہ، خواتین کا باعزت طریقے سے پیسے ملنے پر حکومت کا شکریہ

ڈپٹی ڈائریکٹر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میڈم فضیلت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین باعزت طریقے سے اپنی رقوم وصول کر رہی ہیں خواتین کے بیٹھنے کے لیے چیئر اور پینے کے لیے صاف پانی کا اہتمام کیا گیا ہے
رینالہ خورد(نیوز ڈیسک) حکومت کی جانب سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحق خواتین کو 10500 رو پے کی رقم مل رہی ہے ڈپٹی ڈائریکٹر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میڈم فضیلت کا رینالہ خورد کے سینٹر کا اچانک وزٹ انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا ہے۔ رینالہ خورد خواتین باعزت طریقے سے اپنی رقم وصول کر رہی ہیں اور حکومت کا شکریہ ادا کر رہی ہیں جنہوں نے مستحق خواتین کی امداد کی ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میڈم فضیلت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین باعزت طریقے سے اپنی رقوم وصول کر رہی ہیں خواتین کے بیٹھنے کے لیے چیئر اور پینے کے لیے صاف پانی کا اہتمام کیا گیا ہے اسسٹنٹ ڈائریکٹر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میڈم شمیم کو شاباش دی جنہوں نے رینالہ سرکل میں بہترین انتظامات کیے خواتین نے حکومت کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے مستحق اور غریب خواتین کی امداد کی ہے۔