نومولود بچے کے قتل میں ملوث دو خواتین سمیت چار ملزمان گرفتار۔ سنگدل ملزمان نے بچے کو کنویں میں پھینک کر قتل کیا۔

گجرات(نیوز ڈیسک) تھانہ ککرالی پولیس کی بڑی کاروائی۔ نومولود بچے کے قتل میں ملوث دو خواتین سمیت چار ملزمان گرفتار۔ سنگدل ملزمان نے بچے کو کنوئیں میں پھینک کر قتل کیا۔ تفصیلات کے مطابق نومولود بچہ کے قتل میں ملوث 2 خواتین سمیت 4 ملزمان کو 24 گھنٹے کے اندر گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں فضل تنویر وغیرہ شامل ہیں۔ ملزمان نے سول ہسپتال ککرالی میں غلط کوائف درج کروا کر بچہ کی ڈیلیوری کروائی تھی۔ ملزم فضل تنویر ڈیلیوری کے فوراً بعد نومولود بچے کو اٹھا کر لے گیا اور موضع چک سکندر کے قریب ایک ویران کنویں میں پھینک کرقتل کردیا۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button