دریائے ہارو پر حکومت خیبر پختونخوا اور جرمن حکومت کے اشتراک سے دریائے ہارو پر دہرتیاں پل کی تعمیر مکمل ہو گئی ہے۔ یہ پل 35 کروڑ 88 لاکھ روپے تعمیر کیا گیا ہے

اس پل کی تکمیل سے دہرتیاں، ببوری، سوکڑ اور دیگر ملحقہ علاقوں کے ہزاروں رہائشیوں کو محفوظ اور بہتر سفری سہولیات میسر آئیں گی۔
پشاور (ویب ڈیسک) ضلع ہری پور سے 52 کلومیٹر دور دریائے ہارو پر دہرتیاں پل کی تعمیر مکمل ہو گئی ہے، جس پر 35 کروڑ 88 لاکھ روپے کی لاگت آئی۔ یہ پل حکومت خیبر پختونخوا اور جرمن حکومت کے اشتراک سے تعمیر کیا گیا ہے۔ پل کی تکمیل سے دہرتیاں، ببوری، سوکڑ اور دیگر ملحقہ علاقوں کے ہزاروں رہائشیوں کو محفوظ اور بہتر سفری سہولیات میسر آئیں گی۔ حکومت خیبر پختونخوا صوبے کے تمام علاقوں میں ترقیاتی کام ترجیحی بنیادوں پر کروا رہی ہے تاکہ ان پسماندہ علاقوں کی پسماندگی کو دور کرنے میں مدد ملے۔