گورنمنٹ گریجویٹ کالج منڈی بہاءالدین کا شاندار اعزاز ،وزیر اعلی پنجاب مریم نواز اسکالر شپ پروگرام میں 58 اسکالر شپس حاصل کر کے گوجرانوالہ ڈویژن میں سیکنڈ پوزیشن حاصل کر لی۔

حکومت پنجاب کے ایسے اقدامات سے سرکاری کالجوں کا میعار بلند ہوگا اور غریب و متوسط آمدنی والے طبقوں کے بچے اعلی تعلیم آسانی سے حاصل کر پائیں گے ۔ پرنسپل گریجویٹ کالج

منڈی بہاءالدین(بیورو رپورٹ)گورنمنٹ گریجویٹ کالج منڈی بہاءالدین کا شاندار اعزاز ،وزیر اعلی پنجاب مریم نواز اسکالر شپ پروگرام میں 58 اسکالر شپس حاصل کر کے گوجرانوالہ ڈویژن میں سیکنڈ پوزیشن حاصل کر لی۔ گورنمنٹ گریجویٹ کالج منڈی بہاءالدین کے پرنسپل عنایت اللہ قاری کی قیادت میں کالج ہذا کے طلباء وطالبات نے تعلیمی میدان میں اعلی روایات برقرار رکھتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز کی طرف سے دیے جانے والے ہونہار اسکالر شپس پروگرام میں سے اٹھاون (58) سکالرشپس حاصل کر کے گوجرانوالہ ڈویژن میں سیکنڈ پوزیشن حاصل کر کے پنجاب بھر میں اپنے کالج کا نام روشن کر دیا ہے، اس حوالے سے پرنسپل گورنمنٹ گریجوایٹ کالج منڈی بہاؤالدین پروفیسر عنایت اللہ قاری نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاپ حکومت یہ اسکالرشپس بی ایس فرسٹ سمسٹر کے لائق اور ہونہار طلبا و طالبات کو دے رہی ہے گوجرانوالہ ڈویژن میں تمام بوائز اور گرلز گریجویٹ کالجز کے 481 بچوں کو یہ سکالرشپس دیئے جا رہے ہیں ، اس سلسلے میں گوجرانوالہ میں 10 جنوری کو ایک پروقار تقریب منعقد ہوگی جس میں خود وزیر اعلی پنجاب اپنے دست شفقت سے ہونہار بچوں اور بچیوں میں ان وظائف کے چیک تقسیم کریں گی، 481 وظائف میں سے 210 وظائف ضلع گوجرانوالہ ،15 وظائف ضلع گجرات ،79 وظائف ضلع حافظ آباد ،60 وظائف ضلع منڈی بہاءالدین ،69 وظائف ضلع نارووال اور 48 وظائف ضلع سیالکوٹ کے بچوں کو دے جائیں گے ، یہ سکالرشپس گوجرانوالہ ڈویژن کے تقریباً 40 کالجوں کے بچوں اور بچیوں کو دئیے جائیں گے ۔گورنمنٹ گریجویٹ کالج منڈی بہاءالدین کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ پورے ڈویژن میں تمام بوائز اور گرلز کالجز میں یہ سکالرشپس حاصل کرنے میں یہ کالج دوسرے نمبر پر ہے جبکہ بوائز کالجز میں سے پورے ڈویژن میں سب سے زیادہ سکالرشپس حاصل کرنے والا یہ کالج ہے ۔ پہلے نمبر پر گورنمنٹ گریجویٹ کالج فار وومن سیٹلائٹ ٹاؤن گوجرانوالا اور دوسری پوزیشن گورنمنٹ گریجویٹ کالج منڈی بہاءالدین کی ہے۔یہ منڈی بہاءالدین ضلع کے لیے بہت بڑا اعزاز ہے ۔شہر کی مختلف سماجی شخصیات نے اس پر گورنمنٹ گریجویٹ کالج منڈی بہاءالدین کے پرنسپل پروفیسر عنایت اللہ قاری کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ پرنسپل کی قیادت میں کالج ترقی کی نئی منزلیں طے کر رہا ہے واضح رہے کہ اس سے قبل پرنسپل صاحب ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے Outstanding Achievement کا اعزاز بھی حاصل کر چکے ہیں ۔اس موقع پر پرنسپل پروفیسر عنایت اللہ قاری نے وزیر اعلی پنجاب اور وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ہونہار اور مستحق بچوں کی امداد کے لیے ان وظائف کا اجراء کیا انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کے ایسے اقدامات سے سرکاری کالجوں کا میعار بلند ہوگا اور غریب و متوسط آمدنی والے طبقوں کے بچے اعلی تعلیم آسانی سے حاصل کر پائیں گے ۔انہوں نے بی ایس کوآرڈینیٹر پروفیسر سیف اللہ بوسال،پروفیسر مجاہد علی ،پروفیسر محمد فیاض چودھری ،پروفیسر صلاح الدین رانجھا (اسسٹنٹ ڈائریکٹر) اور سینئر ہیڈ کلرک چودھری عبدالرزاق کا اس حوالے سے تعاون کرنے اور کوشش کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button