ڈسٹرکٹ پولیس نے سال 2024 کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی، 60 کروڑ کا مال مسروقہ برآمد کر کے ورثاء کے حوالے کیا

آئندہ بھی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا اور قانون شکنی پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی. ڈی پی او
سرگودھا(نیوز ڈیسک) پولیس نے سال 2024 کی کارکردگی کے حوالہ سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے سال 2024 میں کل مالیتی 60 کروڑ روپے سے زاہد کا مال مسروقہ برآمد کر کے بعد از قانونی کاروائی اصل مالکان کے حوالے کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر اسد اعجاز کی ہدایت پر سرگودھا پولیس نے سال 2024 میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 4712 اشتہاری مجرمان کو گرفتار کیا غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور اس کی نمائش کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 2433 مقدمات درج کئے گئے اسی طرح منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کے دوران 1934 مقدمات درج کیے گئے جبکہ 192 خطرناک گینگز کو بھی گرفتار کیا گیا سال 2024 میں 28 اندھے قتل کو ٹریس کر کے میرٹ پر یکسو کیا گیا اور ای پولیس پوسٹ ایپ کے ذریعے 303311 اشخاص کو چیک کیا جس میں 170 اشتہاری گرفتار کئے اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا کا کہنا تھا آئندہ بھی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا اور قانون شکنی پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی.