تبت میں زلزلہ۔ درجنوں افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات

زلزلے کے مرکز سے تقریباً 86 کلومیٹر (53 میل) کے فاصلے پر سڑکوں پر تباہ شدہ چھتوں، دکانوں کے ملبے کے ڈھیر کو دیکھا جا سکتا ہے

بیجنگ(ویب ڈیسک) تبت میں زلزلہ۔ درجنوں افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات۔ تفصیلات کے مطابق چین میں تبت کے دور دراز علاقے میں زلزلے کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک ہو گئے۔ زلزلے کے جھٹکے پڑوسی ملک نیپال اور شمالی بھارت کے کچھ حصوں میں بھی محسوس کیے گئے۔ چینی سوشل میڈیا ویڈیوز میں زلزلے کے مرکز سے تقریباً 86 کلومیٹر (53 میل) کے فاصلے پر سڑکوں پر تباہ شدہ چھتوں، دکانوں کے ملبے کے ڈھیر کو دیکھا جا سکتا ہے۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سڑک کے ساتھ کھڑی کچھ کاروں اور موٹر سائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button