موٹر وے پر بس الٹنے سے دو افراد جانبحق، حادثہ بس کا ٹائی راڈ ٹوٹنے کی وجہ سے پیش آیا

موٹر وے پر بس الٹنے سے دو افراد جانبحق، حادثہ بس کا ٹائی راڈ ٹوٹنے کی وجہ سے پیش آیا
عیسیٰ خیل(نیوز ڈیسک) موٹروے پر کنڈل انٹرچینج کے قریب بس الٹ گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق عیسیٰ خیل کے علاقے میں موٹر وے پر کنڈل انٹر چینج کے قریب سواریوں سے بھری بس الٹ گئی۔ حادثہ میں 2افراد جانبحق جبکہ 7زخمی ہو گئے ہیں۔ حادثہ کی طلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، ریسکیو1122نے زخمیوں کو طبی امداد دیکر ہسپتال منتقل کر دیا۔ حادثہ کی شکار بس کوئٹہ سے اسلام آباد جا رہی تھی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ بس کا ٹائی راڈ ٹوٹنے کے سبب پیش آیا ہے۔