آتش بازی کا سامان تیار کرنے والے کارخانے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ 23 سالہ لڑکی زخمی۔ بارود کے دھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا

ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر طبی امداد کے بعد لڑکی کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ پولیس نے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
وہاڑی(نیوز ڈیسک) آتش بازی کا سامان تیار کرتے ہوئے آگ بھڑک اٹھی ایک خاتون شدیدزخمی ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق۔مسلم ٹاؤن کے علاقہ میں کرائے کے مکان میں آتش بازی کاسامان تیار کیاجارہاتھا۔آتشبازی کی تیاری کے دوران قریب رکھتے ہیٹر سے بارود کو آگ لگ گئی۔آتشبازی کے سامان کو آگ لگنے سے خوفناک دھماکوں سے علاقہ گونج اٹھا، علاقہ بھر میں خوف وہراس پھیل گیالوگ گھروں سے ہاہر نکل آئے۔ لودھراں کے رہائشی قاسم علی نے مکان کرایہ پر لے رکھاتھا۔اتشبازی کے سامان میں آگ لگنے سے 23 سالہ حسینہ نامی لڑکی شدید زخمی ہوگئی تھی۔ ریسکیو نے موقع پر پہنچ کر طبی امداد کے بعد لڑکی کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ پولیس تھانہ دانیوال نے موقع پر پہنچ کر قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔