موٹر سائیکل اور رکشہ میں ٹکر سے دو بھائی شدید زخمی۔ ریسکیو ٹیم نے زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا

زخمی نوجوانوں کی شناخت 25 سالہ احمد اور 30 سالہ اسلم کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں نوجوان حقیقی بھائی ہیں۔

لیاقت پور(ابوہریرہ علوی سے) موٹر سائیکل اور رکشہ میں ٹکر سے دو بھائی شدید زخمی ہوگئے، جنہیں ریسکیو اہلکاروں نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا۔ تفصیلات کے مطابق خان پور روڈ پر مغل اعظم ریسٹورنٹ کے قریب موٹرسائیکل اور رکشے میں ٹکر سے دو نوجوان بھائی 25 سالہ احمد اور 30 سالہ اسلم شدید زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر طبی امداد دے کر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال لیاقت پور منتقل کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button