تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں آنے والے تمام مریضوں کو دستیاب سہولیات مہیا کرنا میری اولین ترجیح ہے۔ ڈاکٹر محمد اسامہ معین ایم ایس ٹی ایچ کیو لیاقت پور

ڈائیلسز سینٹر کی ایس این ای منظور ہوچکی ہے کچھ فنڈز کے ایشوز ہیں امید ہے وہ بھی جلد حل ہوجائیں گے۔ ایم ایس

لیاقت پور(ابو ہریرہ علوی سے) تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال لیاقت پور کے میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر محمد اسامہ معین کا کہنا ہے کہ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں آنے والے تمام مریضوں کو دستیاب سہولیات مہیا کرنا میری ترجیحات ہوں گی۔ انہوں نے مقامی صحافیوں ابوہریرہ علوی اور وفا سلیم تسکین سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں کنسلٹنٹ کی کمی کا سامنا اور سیوریج کا مسئلہ ہے جس کو مینج کررہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ڈائیلسز سینٹر کی ایس این ای منظور ہوچکی ہے کچھ فنڈز کے ایشوز ہیں امید ہے وہ بھی جلد حل ہوجائیں گے۔ اس موقع پر ڈپٹی ایم ایس ڈاکٹر شاہد اقبال رانا، حکیم جاوید بھی موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button