ڈپٹی کمشنر کی جانب سے گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج کا دورہ۔ ڈپٹی کمشنر نے کالج کی تعلیمی سرگرمیوں، طلباء کی کارکردگی، اور انتظامی معاملات کا جائزہ لیا۔

نوجوان نسل کا مستقبل روشن بنانے کے لیے تعلیم پر خصوصی توجہ دی جائے۔ حکومت تمام تعلیمی اداروں میں جدید سہولیات کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے۔ ڈپٹی کمشنر

سانگھڑ (راشد جان بلوچ) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمران حسن خواجہ کی جانب سے گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج سانگھڑ کا دورہ کیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عمران الحسن خواجہ نے کالج کی تعلیمی سرگرمیوں، طلباء کی کارکردگی، اور انتظامی معاملات کا جائزہ لیا اور غریب طلبہ میں گرم کپڑے تقسیم کئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر عمران الحسن خواجہ نے گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج کی انتظامیہ کو معیاری تعلیم کی فراہمی یقینی بنانے اور طلباء کے لیے بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ڈاکٹر عمران حسن خواجہ نے کہا کہ نوجوان نسل کا مستقبل روشن بنانے کے لیے تعلیم پر خصوصی توجہ دی جائے۔ حکومت تمام تعلیمی اداروں میں جدید سہولیات کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر کالج انتظامیہ اور طلبہ سے خطاب میں کہا کہ میں کوشش کروں گا کہ پٹرولیم ڈویلپمنٹ فنڈ سے کالج میں لائبریری قائم کی جائے اور کالج کے روڈ اور پارک کی تزئین و آزائش کی جائے۔ اس موقع پر پروفیسر نواز کنبھر نے کالج میں نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر شہر کی سیاسی سماجی و کاروباری شخصیت اعجاز زرداری تاجر رہنما حاجی یامین قریشی (حاجی لالو) ماسٹر شیر محمد، پروفیسر ممتاز لغاری، جاوید انصاری سمیت سینکڑوں طلبہ اور اسٹاف کے ممبران بھی موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button