پنجاب فوڈ اتھارٹی بہاولنگر کی سال 2024 کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی بہاول نگر نے سال 2024 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ سال 2024 میں 15 ہزار 859 فوڈ پوائنٹس کی انسپکشن، سینکڑوں فوڈ بزنس مالکان کو وارننگ نوٹسز جاری کیے گئے

بہاولنگر (بیورو رپورٹ) پنجاب فوڈ اتھارٹی بہاولنگر کی سال 2024 کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کے وژن کے مطابق ، ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایات پر، ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز کی زیر نگرانی عوام تک معیاری خوراک پہچانے کا مشن جاری ہے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی بہاول نگر نے سال 2024 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ سال 2024 میں 15 ہزار 859 فوڈ پوائنٹس کی انسپکشن، سینکڑوں فوڈ بزنس مالکان کو وارننگ نوٹسز جاری کیے گئے۔
قوانین کی خلاف ورزیوں پر ضلع بھر میں 1 ہزار 238 فوڈ بزنس مالکان کو 1 کروڑ 19 لاکھ 32 ہزار سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے۔ حفظان صحت کی سنگین خلاف ورزیوں پر 17 فوڈ بزنس مالکان کیخلاف مقدمات درج کروائے گئے۔ 21 فوڈ پوائنٹس کی پروڈکشن بھی بند کی گئی۔ 32 ہزار 236 لٹر ملاوٹی دودھ، 2 ہزار 925 لٹر غیر معیاری مشروبات تلف کیے گئے ۔ 858 کلو مضر صحت گوشت،491 کلو ممنوعہ چائنہ نمک تلف کیا گیا۔ 379 لٹر رینسڈ آئل تلف کر دیا گیا۔ 446 کلو غیر معیاری مٹھائی،157 کلو ملاوٹی مصالحے تلف کر دیے گئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button