بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی اڈیالہ جیل میں سماعت۔ عدالت نے سماعت بدھ 8 جنوری تک ملتوی کر دی۔

سماعت کے دوران بانی پی ٹی ائی کو اڈیالہ جیل میں قائم خصوصی عدالت پیش کیا گیا۔ سماعت کے دوران بشری بی بی اڈیالہ جیل میں قائم خصوصی عدالت میں پیش ہوئیں۔

راولپنڈی (ویب ڈیسک) بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی اڈیالہ جیل میں سماعت۔ عدالت نے سماعت بدھ 8 جنوری تک ملتوی کر دی۔ آج کی سماعت میں استغاثہ کے گواہ سیکشن آفیسر توشہ خانہ کیبنٹ ڈویژن بنیامین کے بیان پر وکلا صفائی کی جرح مکمل ہو گئی۔ ڈپٹی سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن محمد احد کا بیان ریکارڈ کر لیا گیا۔ آئندہ سماعت پر محمد احد کے بیان پر وکلا صفائی جرح مکمل کریں گے۔ استغاثہ ائندہ سماعت پر مزید 4 گواہ بیان ریکارڈ کرانے کے لیے پیش کرے گا۔ کیس کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے کی۔ سماعت کے دوران بانی پی ٹی ائی کو اڈیالہ جیل میں قائم خصوصی عدالت پیش کیا گیا۔ سماعت کے دوران بشری بی بی اڈیالہ جیل میں قائم خصوصی عدالت میں پیش ہوئیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button