تیز رفتار بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر ۔ موٹر سائیکل سوار نوجوان شدید زخمی۔ ریسکیو ٹیم نے طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا

حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا۔ حادثے کا شکار ہونے والے نوجوان کا تعلق عارف والا کے نواحی گاؤں انیس ای بی فوجیاں والا سے ہے۔
عارف والا (اصغر علی ڈھڈی سے) تیز رفتار بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر ۔ موٹر سائیکل سوار نوجوان شدید زخمی۔ ریسکیو ٹیم نے طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق عارف والا پاکپتن روڑ پر تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار چھبیس سالہ نوجوان عثمان شدید زخمی ہو گیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ تشویشناک حالت میں زخمی نوجوان کو طبی امداد کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال عارف والا منتقل کر دیا۔ حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا۔ حادثے کا شکار ہونے والے نوجوان کا تعلق عارف والا کے نواحی گاؤں انیس ای بی فوجیاں والا سے ہے۔