تھانہ صدر کی حدود میں ڈکیتیوں کا نا رکنے والا سلسلہ جاری۔ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان زخمی

زخمی نوجوان کو طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
بہاولنگر (بیورو رپورٹ) تھانہ صدر کی حدود میں ڈکیتیوں کا نا رکنے والا سلسلہ جاری۔ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان زخمی۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ میں 4 مُسلح ڈاکوؤں نے گھر میں گھس کر لوٹ مار کی۔ ڈاکوؤں نے اہل خانہ کو یرغال بنا کر نقدی، طلائی زیورات اور قیمتی سامان لوٹ لیا۔ دوران ڈکیتی مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔زخمی نوجوان کو طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے کاروائی کا آغاز کر دیا۔ ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔