آفاق کے زیر ٹیچرز کے تربیتی سیشن کا انعقاد۔ نجی سکولوں کے ٹیچرز نے تربیتی سیشن میں شرکت کی۔

اس طرح کے تربیتی پروگرامز اساتذہ کی پیشہ ورانہ ترقی اور طلبہ کی تعلیمی کارکردگی کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ یہ سیشن علاقے کے تعلیمی معیار کو بلند کرنے کی جانب ایک مثبت قدم ثابت ہوا اور شرکاء نے مستقبل میں ایسے مزید پروگرامز کے انعقاد کی خواہش کا اظہار کیا۔
منڈی بہاءالدین (بیورو رپورٹ) آفاق کے زیر انتظام السراج ماڈل ہائی اسکول نین رانجھا میں “SLO-Based Teaching” کے موضوع پر ایک شاندار تربیتی سیشن منعقد ہوا۔ یہ سیشن آفاق کے سینئر ماسٹر ٹرینر سجاد احمد خان نے لیا، جس میں 25 سے زائد اساتذہ نے شرکت کی۔ شرکاء میں السراج ماڈل ہائی اسکول نین رانجھا سمیت قریبی اسکولوں کے اساتذہ بھی شامل تھے۔ تربیتی سیشن کا آغاز صبح 10:30 بجے ہوا اور یہ دوپہر 2:30 بجے تک جاری رہا۔ سجاد احمد خان نے اپنے لیکچر میں اساتذہ کو SLO-Based Teaching کے اصول، اس کی اہمیت، اور عملی اطلاق پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ سیشن کے دوران اساتذہ کو سیکھنے کے نتائج (SLOs) کے مطابق تدریسی منصوبہ بندی، کارکردگی کی تشخیص، اور جدید تدریسی تکنیکوں پر تربیت دی گئی۔ شرکاء نے تربیتی سیشن کو نہایت معلوماتی اور مفید قرار دیا اور کہا کہ یہ سیشن ان کی تدریسی مہارتوں کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔ تربیتی سیشن کے دوران اساتذہ کو عملی سرگرمیوں اور مشقوں کے ذریعے عنوان کو بہتر طور پر سمجھنے کا موقع فراہم کیا گیا۔ آخر میں، السراج ماڈل ہائی اسکول کے ڈائریکٹر محمد آصف نے آفاق کی ٹیم اور ٹرینر سجاد احمد خان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے تربیتی پروگرامز اساتذہ کی پیشہ ورانہ ترقی اور طلبہ کی تعلیمی کارکردگی کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ یہ سیشن علاقے کے تعلیمی معیار کو بلند کرنے کی جانب ایک مثبت قدم ثابت ہوا اور شرکاء نے مستقبل میں ایسے مزید پروگرامز کے انعقاد کی خواہش کا اظہار کیا۔