وسان قبیلے کے دو گروپوں میں زمین کی ملکیت کا تنازعہ۔ کنڈیاری شہر مکمل طور پر بند کر دیا گیا۔

اس جھگڑے میں زمینی تنازعہ پر ایک دوسرے کے ملازمین پر ایف آئی آر درج کروائی جارہی ہیں جبکہ میرپور خاص سانگھڑ روڈ پر ٹائر نذر آتش کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

سانگھڑ (راشد جان سے) نواحی علاقے کنڈیاری میں وسان فیمیلی کے دو سپوتوں خان بہادر وسان اور منظورِ وسان کے درمیان زمینی ملکیت پر جھگڑا ہوا ہے جھگڑا اس حد تک بڑھ گیا کہ کنڈیاری شہر مکمل طور پر بند کر دیا گیا۔ جبکہ بتایا جارہا ھے کہ اس جھگڑے میں زمینی تنازعہ پر ایک دوسرے کے ملازمین پر ایف آئی آر درج کروائی جارہی ہیں جبکہ میرپورخاص سانگھڑ روڈ پر ٹائر نذر آتش کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ گزشتہ رات فیصل وسان کے ملازمین پر منظورِ وسان کی جانب سے بکری چوری کی ایف آئی آر درج کی گئی ہے جس پر فیصل وسان نے شہر کو بند کروا دیا۔ ایس ایچ او پیرومل کے مطابق زمینی ملکیت پر جھگڑا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button