ٹاؤن کمیٹی محراب پور کی گلیوں سے ڈرینج کا پانی نکاس نہ ہونے کیخلاف کونسلر میر سجاد ٹالپر ایڈووکیٹ کی قیادت میں مکینوں کا احتجاج

ڈسپوزل کی موٹریں خراب ہیں مگر چیئرمین فنڈز جاری کرنے سے گریزاں ہے۔ فوری طور پر نکاسی آب کا بندوست کیا جائے۔
محراب پور (نمائندہ خصوصی) ٹاؤن کمیٹی محراب پور کی گلیوں سے ڈرینج کا پانی نکاس نہ ہونے کیخلاف کونسلر میر سجاد ٹالپر ایڈووکیٹ کی قیادت میں مکینوں کا احتجاج, نکاسی آب کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق ٹاؤن کمیٹی محراب پور میں نکاسی آب نہ ہونے پر کونسلر کی قیادت میں مکینوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے ٹاؤن کمیٹی محراب پور کی انتظامیہ کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔ احتجاج کی قیادت کونسلر میر سجاد ٹالپر ایڈووکیٹ اور میر ریاض ٹالپر نے کی۔ کونسلر میر سجاد ٹالپر کا کہنا تھا کہ نوشہرو فیروز کے علاقے کی تقریباً ساری گلیوں میں ڈرینج کا پانی جمع ہے کوئی سننے والا نہیں ہے۔ ڈسپوزل کی موٹریں خراب ہیں مگر چیئرمین فنڈز جاری کرنے سے گریزاں ہے۔ فوری طور پر نکاسی آب کا بندوست کیا جائے۔