سی ٹی ڈی نے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے کی کوشش ناکام بنادی۔ کالعدم تنظیم کے دو دہشت گرد گرفتار کر لئے۔

گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ ، کلاشنکوف ، دو پسٹل، متعدد گولیاں، کارتوس و دیگر سامان برآمد کیا ہے جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر لیا گیا ہے

حیدرآباد ( نمائندہ خصوصی) جامشورو میں قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے کی کوشش سی ٹی ڈی نے ناکام بنادی کالعدم تنظیم کے دو دہشت گرد گرفتار کرلئے۔ تفصیلات کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے ایک اہم کاروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دو خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ یہ دہشت گرد رینجرز کی گاڑی کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق سی ٹی ڈی کی بروقت کاروائی نے ان کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا دیا اور گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ ، کلاشنکوف ، دو پسٹل، متعدد گولیاں، کارتوس و دیگر سامان برآمد کیا ہے جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر لیا گیا ہے جو موقع پر ہینڈ گرنیڈ کو ناکارہ بنا رہا ہے۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق مزید تفتیش جاری ہے اور امکان ہے کہ اس کاروائی سے دہشت گردی کے نیٹ ورک سے متعلق مزید انکشافات ہوں گے اور گرفتار دہشت گردوں کی شناخت کی جارہی ہے اور عوام نے سی ٹی ڈی کی اس کامیاب کاروائی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button