ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب فوڈ اتھارٹی قصور باقر رسول انور کی زیرنگرانی میں کیے گئے آپریشنز کی سالانہ رپورٹ جاری کردی گئی

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا ہے کہ ملاوٹ اور جعلسازی کرنے والوں کیخلاف زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

قصور (نیوز ڈیسک) ڈی جی پنجاب فوڈاتھارٹی کی ہدایات پر ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب فوڈ اتھارٹی ،قصور باقر رسول انور کی زیرنگرانی میں کیے گئے آپریشنز کی سالانہ رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق 17693 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی گئی ہے۔ 2115 فوڈ پوائنٹس کو 2 کروڑ 31 لاکھ جرمانے عائد کیا، 46 یونٹس کو بندکیا، 61 مقدمات درج کیے، 5100 سو نئے لائسنس جاری کیے اور 6400 اصلاحی نوٹس اور 3100 فوڈ پوائنٹس ورکز کے میڈیکل کیے گئے ہیں۔ غیر معیاری ملاوٹی دودھ 1 لاکھ 2 ہزار لیٹر تلف کیا، 2100 غیر معیاری مصالحہ جات ، 2100 کلو مضرِ صحت گوشت ، 6300 لیٹر رینسڈآئل، 5900 لیٹر ناقص مشروبات، 110 کلو خراب دالیں تلف کر دی ہیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا ہے کہ ملاوٹ اور جعلسازی کرنے والوں کیخلاف زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button