سی پی او کی ہدایت پر ضلع بھر میں ڈکیتوں کے خلاف گھیرا تنگ، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بڑے بڑے ڈکیت گینگ گرفتار کر کے بھاری مقدار میں مال مسروقہ برآمد کر لیا

سی پی او کی ہدایت پر ضلع بھر میں ڈکیتوں کے خلاف گھیرا تنگ، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بڑے بڑے ڈکیت گینگ گرفتار کر کے بھاری مقدار میں مال مسروقہ برآمد کر لیا

کامونکی(نیوز ڈیسک) سی پی او گوجرانولہ رانا ایاز سلیم نے ڈکیتوں چوروں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کارروائیاں کرنے کے احکامات جاری کئے ہوئے ہیں۔ احکامات پر عمل کرتے ہوئے ڈی ایس پی اویس گجر کی زیر نگرانی ایس ایچ او صدر ندیم مالک گوندل نے آصف پراچہ ڈکیت گینگ کے چھ ارکان گرفتار کرکے چھپن لاکھ روپے نقدی، آٹھ موٹر سائیکلیں، پندرہ موبائل فون اور دو ناجائز پسٹل برآمد کر لئے ہیں۔ اسی طرح ایس ایچ او واہنڈو لقمان گوندل نے ٹیم کے ہمراہ بڑی کاروائی کرتے ہوئے خطرناک سجوارا اوڈھ ڈکیت گینگ کے سولہ ارکان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے انتیس لاکھ بیالیس ہزار پانچ سو روپے نقدی، تین بھینسیں،دس لاکھ کے طلائی زیورات، چار موٹر سائیکلیں،دو بکرے اور چار ناجائز پسٹل برآمد کئے ہیں۔ ایس پی صدر نے مدعیان کو تھانہ سٹی کامونکی میں بلا کر مال مسروقہ انکے حوالے کر دیا ہے۔ ایس پی نے ڈی ایس پی اویس گجر کے لئے تعریفی سرٹیفکیٹ جبکہ ایس ایچ اوز اور ان کی ٹیم کے لئے نقد انعام کا اعلان کیا ہے۔اس موقع پر ڈی ایس پی کامونکی اویس گجر ایس ایچ او تھانہ سٹی وارث علی ایس ایچ او تھانہ صدر ندیم مالک ایس ایچ او تھانہ واہنڈو لقمان گوندل ریڈر ڈی ایس پی ریاست علی محرر تھانہ سٹی رانا عامر سکیورٹی آفیسرز عمران علی اور راشد مہل بھی موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button