پولیس کا جواریوں کے خلاف کریک ڈاؤن۔ 22 جواری گرفتار جوئے پر لگی رقم برآمد کر لی گئی۔ ترجمان پولیس

ڈی پی او بہاولنگر کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔ عوام کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔
بہاولنگر (بیورو رپورٹ) پولیس کا جواریوں کے خلاف کریک ڈاؤن۔ 22 جواری گرفتار جوئے پر لگی رقم برآمد کر لی گئی۔ ترجمان پولیس۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈونگہ بونگہ پولیس نے مین بازار میں جوئے کے اڈا پرچھاپہ مار کر 22 جواریوں کو گرفتار کر لیا اور داؤ پر لگے 1 لاکھ 84 ہزار روپے برآمد کر لئے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ڈونگہ بونگہ پولیس کی اس کاروائی کے حوالے سے ڈی پی او بہاولنگر کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔ عوام کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔