بینک کے کیشیئر نے مبینہ طور پر کیش کم ہونے پر خود کشی کر لی

واقعہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 اور تھانہ قائم پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس نے نعش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا۔

حاصل پور (نمائندہ خصوصی) بینک کے کیشیئر نے مبینہ طور پر کیش کم ہونے پر خود کشی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق حاصل پور کے نواحی علاقہ تھانہ قائم پور کی حدود موضع جمال پور میں نیشنل بینک کے کیشیر رانا نوید اختر نے خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی۔ کیشئیر نے سیکورٹی گارڈ سے پسٹل لیکر خود کو گولی ماری۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ کیشئیر نوید اختر نے کیش کم ھونے کی وجہ اپنے آپکو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کیا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 اور تھانہ قائم پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس نے نعش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button