مقامی کرکٹ کلب کے زیر اہتمام ٹورنامنٹ کا اہتمام۔ فاتح کلب کو ٹرافی اور کیش انعام دیا گیا۔ علاقہ کی تمام چھوٹی بڑی ٹیموں نے شرکت کی

ٹورنامنٹ میں ٹوٹل آٹھ ٹیموں نے حصہ لیا اور آٹھ ٹیموں میں سے فائنل میں پہنچنے والی دونوں ٹیموں الحفیظ کرکٹ کلب رائیونڈ اور ایشین سٹار کے درمیان کانٹے دار مقابلہ رہا اور بالآخر میچ کا فیصلہ سپر اوور پر الحفیظ کرکٹ کلب کے نام رھا

رائیونڈ(نمائندہ خصوصی) مقامی کرکٹ کلب کے زیر اہتمام ٹورنامنٹ کا اہتمام۔ فاتح کلب کو ٹرافی اور کیش انعام دیا گیا۔ علاقہ کی تمام چھوٹی بڑی ٹیموں نے شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق کشمیر کرکٹ کلب جونیئر سپورٹس بورڈ رائیونڈ کے زیر اہتمام دسمبر 2024 کرکٹ ٹورنامنٹ کا اہتمام کیا گیا جس میں بطور مہمان خصوصی مدیر و مہتمم جامعہ موسیٰ البازی حافظ محمد زبیر البازی، ملک عبدالحفیظ سبزی منڈی رائیونڈ نے شرکت جبکہ چیرمین کشمیر کرکٹ بورڈ رائیونڈ ابو ھریرہ سینئر پلیئرز قاری جاوید صاحب محمد بلال، مہر مصطفیٰ، کاشف جٹ، مہر معمون، حافظ بلال اور حمزہ سیال موقع پر موجود تھے اس ٹورنامنٹ میں ٹوٹل آٹھ ٹیموں نے حصہ لیا اور آٹھ ٹیموں میں سے فائنل میں پہنچنے والی دونوں ٹیموں الحفیظ کرکٹ کلب رائیونڈ اور ایشین سٹار کے درمیان کانٹے دار مقابلہ رہا اور بالآخر میچ کا فیصلہ سپر اوور پر الحفیظ کرکٹ کلب کے نام رھا دسمبر 2024 کا یہ ٹورنامنٹ الحفیظ کرکٹ کلب نے کپتان علی کھوکھر کی قیادت میں اپنے نام کر لیا۔ جیتنے والی ٹیم کو علاقے کے معززین نے نقدی کے ساتھ ساتھ ٹرافیوں کی صورت میں عزت و تکریم سے نوازا۔ تمام پلیئرز کی حوصلہ افزائی کی۔ آخر میں ٹورنامنٹ انتظامیہ کی جانب سے حصہ لینے والی تمام ٹیموں کے ساتھ ساتھ خصوصی طور پر کشمیر ٹائیگر بورڈ کی انتظامیہ کے شکریہ ادا کیا گیا جن میں قدوس شاہ عبداللہ پٹھان احسان میو اور دیگر دوست شامل ہیں جن کی محنت سے یہ ٹورنامنٹ اپنے پایہ تکمیل کو پہنچا اور نوجوانوں کو بہت ساری گندی نشہ آور اور دیگر برائیوں سے دور رکھا اور کھیلنے کے لئے گراؤنڈ مہیا کیا کرکٹ کھیلنے کا موقع دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button