پنجاب فوڈ اتھارٹی کی صحت دشمن عناصر کے خلاف کاروائی۔ زائدالمیعاد کولڈ ڈرنکس کی بڑی کھیپ پکڑ لی

ڈی جی فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کا کہنا ہے کہ شہری اشیاء خریدتے وقت ایکسپائری تاریخ ضرور چیک کریں۔ ایکسپائری اشیاء کی نشاندہی پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن 1223 پر فوری اطلاع دیں۔
وہاڑی (ساجد چوہدری سے) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی صحت دشمن عناصر کے خلاف کاروائی۔ زائدالمیعاد کولڈ ڈرنکس کی بڑی کھیپ پکڑ لی۔ فوڈ سیفٹی ٹیم نے گڑھا موڑ روڈ مترو میں ڈسٹری بیوشن پوائنٹ پر کارروائی کی۔ انسپکشن کے دوران مختلف برانڈز کی ایکسپائرڈ کولڈ ڈرنکس برآمد کی گئیں۔ مضر صحت مشروبات مختلف مقامات پر کریانہ سٹورز اور ڈرنک کارنرز پر سپلائی کی جانی تھیں۔ فوڈ سیفٹی ٹیم نے تمام ایکسپائرڈ سٹاک موقع پر تلف کردیا۔ قوانین کی خلاف ورزی پر فوڈ بزنس مالک کو ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کا کہنا تھا کہ شہری اشیاء خریدتے وقت ایکسپائری تاریخ ضرور چیک کریں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایکسپائری اشیاء کی نشاندہی پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن 1223 پر فوری اطلاع دیں۔