دھند کے باعث سمندری کے قریب ٹریفک حادثہ۔ 6 افراد جانبحق۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کا اظہار افسوس۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے دھند کے دوران بہتر ٹریفک منیجمنٹ یقنی بنانے کا بھی حکم دیا ہے۔
لاہور ( نمائندہ خصوصی) دھند کے باعث سمندری کے قریب ٹریفک حادثہ۔ 6 افراد جانبحق۔ تفصیلات کے مطابق شدید دھند کی وجہ سے سمندری کے قریب افسوس ناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 6 افراد جابحق ہو گئے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ٹریفک حادثے میں 6 افراد کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان کی جانب سے جاری کیے گئے سرکاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سوگوار خاندان سے اظہار ہمدردی و تعزیت کا پیغام بھیجا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے دھند کے دوران بہتر ٹریفک منیجمنٹ یقنی بنانے کا بھی حکم دیا ہے۔