وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اور ایم این ایس یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے آج اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور رحیم یار خان کیمپس کا دورہ کیا۔

وائس چانسلر نے رحیم یار خان کیمپس کے دورے کے دوران خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی رحیم یا رخان کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عامر اعظم خان نے ان کا استقبال کیا ۔ دونوں وائس چانسلرز نے جامعات میں تدریسی و تحقیقی شعبوں میں باہمی تعاون کے لیے تبادلہ خیال کیا۔

رحیم یار خان (ابوہریرہ علوی) وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اور ایم این ایس یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے آج اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور رحیم یار خان کیمپس کا دورہ کیا۔ اپنے دورے کے دوران وائس چانسلر نے انتظامی اور تدریسی و تحقیقی امور کا جائزہ لیا۔ وائس چانسلر سے اساتذہ اور طلبا وطالبات نے بھی ملاقات کی۔ وائس چانسلر نے کہا کہ اکیڈمک شیڈول اور کلاسز کی پابندی ہی دراصل اکیڈمک ایکسیلینی حاصل کرنے کا واحد ذریعہ ہے۔ رحیم یار خان کیمپس کے اساتذہ اور طلباو طالبات بھی نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ دستیاب وسائل میں تعلیمی کارکردگی کو بہتر سے بہتر بنانے کے لیے جدوجہد کی جائے۔ وائس چانسلر نے رحیم یار خان کیمپس کے دورے کے دوران خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی رحیم یا رخان کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عامر اعظم خان نے ان کا استقبال کیا ۔ دونوں وائس چانسلرز نے جامعات میں تدریسی و تحقیقی شعبوں میں باہمی تعاون کے لیے تبادلہ خیال کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button